the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے

تیراکی کا لباس بنانے والی کمپنی سپیڈو اور رالف لورین نے ریو اولمپکس کے دوران لُٹنے کے بارے میں غلط بیانی کرنے والے امریکی تیراکوں میں سے ایک رائن لوکٹی کی سپانسرشپ ختم کر دی ہے۔

امریکی تیراک کی سپانسرشپ ختم کرنے والی کمپنیوں میں سینیرون کینڈیلا اور ایئر ویو شامل ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی تیراکوں نے دعویٰ کیا تھا کہ انھیں ریو ڈی جنیرو میں پستول دکھا کر لُوٹ لیا گیا تھا تاہم سی سی ٹی وی فوٹیج سے پتہ چلا کہ ان کا یہ دعویٰ من گھڑت تھا اور وہ خود ایک پیٹرول پمپ پر توڑ پھوڑ میں ملوث تھے۔
12 اولمپک میڈل جیتنے والے رائن لوکٹی کا شمار دنیا کے کامیاب ترین تیراکوں میں ہوتا ہے اور وہ سپانسرشپ کے ذریعے لاکھوں ڈالر کماتے ہیں۔
لوکٹی کی سب سے بڑی سپانسر شپ کمپنی سپیڈو نے ایک بیان میں کہا: ’ہم لوکٹی کے رویے کو نظر انداز نہیں کر سکتے کیونکہ یہ ہماری اقدار نہیں جس کے لیے ہم ایک بڑے عرصے سے کھڑے ہیں۔‘
ادھر 32 سالہ امریکی تیراک لوکٹی نے سپیڈو کے فیصلے کا احترام کرتے ہوئے کمپنی کا شکریہ ادا کیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’میں گذشتہ کئی برسوں کے دوران سپیڈو کی



شراکت کے دوران حاصل ہونے والے مواقع پر اس کا شکر گزار ہوں۔

دوسری جانب رالف لورین نے اپنی ویب سائٹ سے لوکٹی کی چند تصاویر کو ہٹاتے ہوئے کہا ہے کہ لوکٹی کی سپانسرشب صرف ریو اولمپکس کے لیے ہی تھی اور اس کی تجدید نہیں کی جائے گی۔

رالف لورین اور ایئر ویو نے امریکی اولمپک اور پیرا اولمپک ٹیموں کی حمایت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سینیرون کینڈیلا نے ایک بیان میں کہا: ’ہم اپنے ملازمین کے اعلیٰ معیار رکھتے ہیں اور ہم اپنے بزنس پارٹنرز سے ایسی ہی توقع رکھتے ہیں۔‘

سپیڈو کا کہنا ہے کہ وہ رائن لوکٹی کی سپانسر شپ فیس میں سے 50,000 امریکی ڈالر برازیل کی چیرٹی ’سیو دی چلڈرن‘ کو عطیہ کریں گے۔

سپیڈو نے لوکٹی کی سپانسرشپ کی مالیت ظاہر نہیں کی تاہم اطلاعات کے مطابق امریکی تیراک کا سپیڈو سے دس سالہ معاہدہ رواں برس ختم ہو رہا ہے۔

مشہور امریکی مالیاتی جریدے فوربز نے سنہ 2012 کے لندن اولمپکس کے دروان رائن لوکٹی کی سپانسرشپ سے حاصل ہونے والی آمدنی 20 لاکھ امریکی ڈالر بتائی ہے جو انھوں نے جیلیٹ، نیسان، اے ٹی اینڈ ٹی اور گیٹوریڈ سے حاصل کی۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.